اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل جن 73 سیٹوں پر الیکشن ہو
رہا ہے، ان میں سے تین حلقوں میں صوبے میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی)
اور کانگریس اتحاد کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ضلع علی گڑھ کی کول سیٹ پر کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی ویویک بنسل کا
مقابلہ ایس پی امیدوار شاذ اسحاق عرف اججو اسحاق سے ہو رہا ہے جبکہ متھرا
کی بلدیو سیٹ پر ایس پی امیدوار رنویر اور کانگریس کے ونیش کمار آمنے سامنے
ہیں۔اس کے علاوہ مظفر نگر کی پورقاضي سیٹ پر کانگریس کے دیپک کمار اور سماج وادی پارٹی کی امیدوار اوشا کرن کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔